29 اپریل 2017 - 06:45
عراق: بغداد کے علاقے الکرادہ میں پولیس تھانے کے قریب کار بم دھماکہ، ۱۱افراد شہید اور زخمی+ تصاویر

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 6 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دار الحکومت بغداد کے علاقے الکرادہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ۲ عام شہری اور ۴ پولیس اہلکارشہید جبکہ ۵ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہونے والے دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

وزارت داخلہ اور بغداد آپریشنز کمانڈ کے ترجمان سعد معن نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تقریبا 5 افراد کواسپتال لایا گیا ہے۔ دہشتگرد گروہ داعش نے بغداد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش میدان جنگ میں اپنی شکست کا بدلہ پبلک مقامات پر دھماکے کرکےعام شہریوں سے لے رہا ہے۔

.......

/169+242